انقرہ : سینیگال کے صدر ماکی سال صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر آج سے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ترکیہ اور سینیگال کے مابین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر نظر ثانی کرتے ہوئے تعاون کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات کے اہم موضوعات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی ۔