حیدرآباد۔یکم؍ فروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے سیول جج کی 8 جائیدادوں پر راست تقررات کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ 2 جائیدادیں تبادلوں کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔ درخواست فارم ہائیکورٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں جو یکم فروری تا یکم مارچ داخل کی جاسکتی ہیں۔ اسکریننگ ٹسٹ 23 اپریل کو اور ٹسٹ کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔ یکم اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ ہاتھ سے لکھی گئی درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔ر