پاپوا: افریقی ملک گینیا استوائی کے ایک سینیر اہلکار کو ایک بڑے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ اس کے قبضہ سے اس وقت الیکٹرانک آلات میں 400 سیکس ٹیپس دریافت ہوئیں جب ان سے بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کی جارہی تھی۔ اس اسکینڈل کا انکشاف اس وقت ہوا جب حکام نے مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل بلتھاسر انجنگا کو بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کرنے کیلئے گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق ملوث خواتین میں حکام اور اہم شخصیات کی بیویاں بھی شامل تھیں۔
شمالی سوڈان کے گاؤں میں دیوہیکل اژدھوں سے خوف
خرطوم: شمالی سوڈان کے جزیرہ ’صای‘ کے علاقے میں دریائے الینل کے پانیوں سے بہہ کر آنے والے دیوہیکل اڑدھوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔حال ہی میں دیکھے جانے والے اژدھے کی لمبائی 6.5 فٹ بتائی جاتی ہے جو عظیم الجثہ ہونے کی وجہ سے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ جزیرے اطراف میں رہنے والوں کا کہنا ہیکہ دیکھا جانے والا یہ اژدھا جس نے علاقہ میں خوف کی فضا پھیلا دی ہے پہلا نہیں ہے بلکہ اس قسم کے اژدھے علاقے میں بکثرت دیکھے جارہے ہیں جو اہلیان کیلئے باعث تشویش ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق جزیرے کے اطراف میں موجود گاؤں اور قصبوں میں رہنے والوں کا کہنا ہیکہ اژدھوں کی وجہ سے وہ راتوں کو سکون سے سو سکتے ہیں نہ ہی دن میں بے فکر ہوکر کام کرسکتے ہیں۔