سی او وی ائی ڈی 19سے راجستھان میں پہلی موت کی اطلاع

,

   

جئے پور۔ راجستھان سے خبر آرہی ہے کہ سی او وی ائی ڈی19سے یہاں پر پہلی موت جمعرات کے روز ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ 73سالہ نارائن سنگھ جس کاڈائیلاسیس چل رہا تھا او روہ مختلف امراض کاشکار تھا بھیلواڑہ میں اس کی موت ہوگئی ہے۔

راجستھان کے وزیرصحت راگھو شرما نے کہاکہ سنگھ کو بلڈ پریشر‘ سانس لینے میں دشواری اور گردوں کا مرض بھی لاحق تھا۔ ان کا گھر پر ڈائیلاسیس چل رہاتھا اور برین اسٹورک کا بھی وہ شکار تھے۔

انہیں بینگھاڈ اسپتال میں داخل کیاگیاتھا‘ جہا ں پر4مارچ سے 11مارچ کے درمیان کئی ڈاکٹرس اور عملے کو حالیہ جانچ میں سی او وی ائی ڈی 19مثبت نکلا ہے۔

حالات میں سدھار نہیں آنے کی وجہہ سے انہیں گھر منتقل کردیاگیاتھا۔مارچ20کے روز جب ڈاکٹر جلوک متل اور بینگھاڈ اسپتال کے دیگر عملے کی سی او وی ائی ڈی جانچ مثبت پائے گی‘ تمام مریضوں کی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں اسکریننگ کی گئی تھی۔

شرما نے کہاکہ محکمہ صحت کے عہدیدار سی او وی ائی ڈی 19مثبت پائے جانے کے بعد سنگھ تک پہنچ گئے تھے۔

تاہم محکمہ صحت کے عہدیدارو ں نے کہاکہ سنگھ کی موت دیگر امراض کی وجہہ سے ہوئی تھے وہ پہلے سے دماغ کے اسٹورک کے بعد سے کوما میں تھے اور ان کے گردے بھی ناکارہ ہوگئے تھے