سی او وی ائی ڈی19کے خلاف مستقل حل لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مزید 19دنوں کی لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے د و دن بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کے روز کہاکہ تحدیدات سے صرف وائرس کو پھیلنے پرروکاجاسکتا ہے مگر اس مہلک وباء کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔

ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ پریس سے ایک خطاب کے دوران انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے وہ سی او وی ائی ڈی19کے خلاف جنگ میں متحدہ مقابلہ کریں۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے مرکز پر زوردیا کہ وہ جانچ میں تیزی پیدا کریں اور بھاری تعداد میں ونٹیلیٹرس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ لاک ڈاؤن وائرس کو روکنے کا مستقل حل نہیں ہے‘

مگر وقت کی اہم ضرورت ہے کہ متاثرہ لوگوں کی شناخت کی جاسکے۔