نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنروں (ای سی) کی تقرری سے متعلق قانون (حال ہی میں ترمیم شدہ) پر روک لگانے سے انکار کردیا، حالانکہ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے ۔جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل وکاس سنگھ کی قانون پر روک لگانے کی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ‘‘ہم اس طرح قانون پر روک نہیں لگاسکتے ۔تاہم بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے اپنا موقف پیش کرنے کو کہا اور اس معاملے میں اپریل 2024 میں سماعت کے لیے درج کرنے کی ہدایت کی۔مدھیہ پردیش کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اور وکیل گوپال سنگھ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی شرائط) ایکٹ 2023 کی درستگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کیاہے ۔