سی اے اے احتجاج پر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ پولیس اور میڈیاکے لئے آنکھیں کھولنے والا

,

   

احتجاج کے حق اور دہلی فسادات معاملے میں تین ملزمین کو ضمانت جاری کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے ماہر قانون فیضان مصطفے ٰ نے کہا کہ پولیس اور میڈیا میں ایک سنگ میل ہے جنھوں نے انہیں ”جان بوجھ کر نفرت پر مشتمل پروپگنڈہ“ کے طور پر غلط اندازمیں پیش کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس سدھارتھ مرنیول کے حالیہ فیصلے نے ان میں سے ایک ہے جو دہلی پولیس اور میڈیا کی جانب سے جان بوجھ کربنائے گئی کہانیوں پر کارضرب ہے۔

انہوں نے اشارہ دیاکہ پولیس ان لوگوں کا تعقب نہیں کررہی ہے جو تشدد کو بھڑکاؤتقریروں کے ذریعہ اکسارہے ہیں۔ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو پیش کیاجارہا ہے

YouTube video

فیضان مصطفےٰ ایک سینئر ائینی ٹیچر ہیں جو فی الحال نیشنل اکیڈیمی برائے لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ(این اے ایل ایس اے آر) حیدرآبادمیں وائس چانسلر ہیں۔