سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاج کی مکمل حمایت کا چندرا بابو نائیڈو نے کیااعلان۔ ویڈیو

,

   

وجئے واڑہ۔ آندھرا کے سابق چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر چندرا بابو نائیڈو نے پرچا چیتنا یاتر ا کے دوران وجئے واڑہ میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو بھروسہ دلایاہے کہ وہ سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں

۔واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو ریاست بھر میں پرجا چیتنایہ یاترا پر ہیں او رعوام سے ملاقات کررہے ہیں۔

اسی دوران وجئے واڑہ میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے مسلمانوں کو بھروسہ دلایاہے کہ تلگودیشم پارٹی سی اے اے او راین آرسی کے خلاف ان کے احتجاج میں شامل ہے۔

یادرہے کہ ریاست آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس حکومت نے پہلے ہی سی اے اے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور آندھرا حکومت نے یکم اپریل سے ریاست میں این پی آر بھی نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔

چندرا بابو نائیڈو کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں