سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف کنہیا کمار کا خطاب ملتوی

,

   

حیدرآباد۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاگریٹر حیدرآباد کونسل کی جانب سے 12جنوری کے روز دوپہر دوبجے سے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال مہدی پٹنم میں این آرسی‘ سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد ہونے والا تھا جس میں سی پی ائی کی قومی عاملہ کے رکن اور سابق صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار کا خصوصی خطاب مقرر تھا۔

اتوار کی شام تک بھی پولیس انتظامیہ سے مذکورہ جلسہ عام کی اجازت کے متعلق دی گئی درخواست پر جواب مانگنے کی کوشش کی گئی۔

حالانکہ پولیس نے بھروسہ دلایاتھا کہ وہ جلسہ کی اجازت دیں گے مگر جلسہ گاہ کے ذمہ دار ان کو پولیس نے متنبہ کیا ہے جب تک پولیس طرف سے احکامات نہیں دئے جاتے تب تک کسی قسم کے انتظامات انجام نہ دئے جائیں۔

پولیس نہ تو اجازت کو مسترد کررہی ہے او رنہ منظوری دینے کاکام کررہی ہے۔ لہذا جلسہ کے منتظمین نے مجوزہ پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان کیاہے۔

سی پی ائی گریٹر حیدرآباد کونسل کے جنرل سکریٹری ای ٹی نرسمہاکے بموجب کنہیا کمار کے خصوصی خطاب پر مشتمل جلسہ عام کو پولیس کی اجازت نہ ملنے کی وجہہ سے منسوخ کیاجارہا ہے۔

انہوں نے پولیس کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ پولیس کسی کے سیاسی اشاروں پر کام کررہی ہے۔

لہذا جنوری12کے روز جو جلسہ منعقد کئے جانے والا تو وہ منسوخ ہوگیا ہے