سی اے اے کیخلاف ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے کی دستخطی مہم

,

   

این پی آر سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی، اسٹالن کا بیان
چینائی۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے کے زیر قیادت اپوزیشن نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف بڑے پیمانے پر دستخطی مہم چلانے کا جمعہ کو فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ این اار سی تیار کرنے کی کوئی کوشش نہ کی جائے اور ٹاملناڈو میں این پی آر سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی ایم کے زیر قیادت اپوزیشن کی حلیف جماعتوں بشمول کیانگریس اور ایم ڈی ایم کے کے ایک اجلاس میں ہی قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس کے بعد اسٹالن نے کہا کہ 4 تا 8 فروری ہم نے برے پیمانے پر دستخطی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران لی جانے والی دستخطیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔