سی بی آئی، ای ڈی کا نام بدل کربی جے پی سینا کر دیا جائے:کجریوال

   

نئی دہلی: چیف منسٹردہلی اروندکجریوال نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اپوزیشن کے رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور دیگر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیجریوال نے مرکزی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف ان کی حمایت طلب کی اور اس پر سیاسی مقاصد کے لیے سی بی آئی اور ای ڈی کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا سی بی آئی اور ای ڈی کے نام بدل کر بی جے پی سینا کر دینا چاہیے۔ ایک وقت تھا جب ان تفتیشی ایجنسیوں کا احترام کیا جاتا تھا، جب بھی انہوں نے چھاپے مارے یاگرفتاریاں کیں تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس شخص نے ضرور کچھ غلط کیا ہے۔