سی بی آئی نے کویتا کو گرفتار کیا، عدالت نے تین دن کی تحویل میں دے دیا

,

   

سی بی آئی نے حراستی رپورٹ میں چونکا دینے والے سنسنی خیز انکشاف کئے ، کویتا کو پھر مایوسی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) سی بی آئی نے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو گرفتارکرلیا اور خصوصی عدالت نے کویتا کو تین دن کی تحویل میں دے دیا۔ حراستی رپورٹ میں سی بی آئی نے سنسنی خیز انکشافات کئے ۔ دہلی شراب اسکام میں سی بی آئی نے دو دن قبل کویتا کو گرفتار کرلیا ۔ گذشتہ ماہ 15 مارچ کو انہیں ای ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔ فی الحال وہ عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں ہے ۔ چہارشنبہ کی صبح سی بی آئی نے انہیں گرفتار کیا اور آج انہیں دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کرتے ہوئے 5 دن کی تحویل میں دینے کی درخواست کی ۔ تاہم عدالت نے کویتا کو تین دن یعنی 15 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں دیتے ہوئے 15 اپریل کو صبح 10 بجے انہیں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ عدالت سے سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کو سی بی آئی کے ہیڈ کواٹر منتقل کردیا ۔ آج سے تین دن تک سی بی آئی کے عہدیدار کویتا سے پوچھ تاچھ کریں گے ۔ سی بی آئی نے کویتا کی حراستی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ شراب اسکام میں کویتا نے 100 کروڑ روپئے ادا کیا ہے ۔ شرت چندرا ریڈی نے کویتا کی جاگرتی تنظیم کو 80 لاکھ روپئے رشوت دینے کا سی بی آئی نے دعوی کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ فنڈز کی خاطر کویتا نے شرت چندرای ریڈی کو دھمکایا بھی ہے ۔ حراستی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویتا نے شرت چندرا ریڈی کو زمین کا سودا نہ کرنے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ میں کیسے کاروبار کرتے ہیں دیکھ لیں گے ۔ اصل میں اراضی کے بغیر زرعی اراضی کی خریدی کا معاہدہ اور رجسٹریشن کرنے کے دستاویزات بنائے گئے ۔ سی بی آئی نے الزام لگایا کہ کویتا نے شرت چندرا ریڈی سے فرضی اراضیات فروخت کے نام پر 14 کروڑ روپئے لے لئے ۔ تلنگانہ جاگرتی تنظیم کو دہلی شراب کے کاروبار سے متعارف کرانے کیلئے 80 لاکھ روپئے ادا کئے گئے ۔ کویتا نے شرت چندرا ریڈی سے محبوب نگر میں زرعی اراضی خریدنے کے بعد 14 کروڑ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔شرت چندرا ریڈی نے کہا کہ وہ 14 کروڑ روپئے ادا نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں اراضی اور اس کی قیمت کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے ۔ جس پر کویتا نے انہیں تلنگانہ میں اربندو فارما کو کاروبار نہ کرنے دینے کی دھمکی دی تھی ۔ انڈو اسپرٹ میں 65 فیصد حصہ داری حاصل کی تھی ۔ 5رئیل زونس میں 25 کروڑ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ حوالہ کے ذریعہ 44.45 کروڑ روپئے گوا کو منتقل کیا گیا ۔ یہ رقم کویتا کے پی اے اشوک کوشک نے حوالے کے ذریعہ ڈیلرس تک پہونچائی ۔ 2