سی بی آئی کے کیس میں کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع

   

ای ڈی کیس میں ضمانت کی درخواست پر آج سماعت
حیدرآباد 23 اپریل : ( سیاست نیوز ) : دہلی شراب اسکام میں بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی تحویل میں خصوصی عدالت نے مزید 14 دن کی توسیع دے دی ہے ۔ کویتا 7 مئی تک تہاڑ جیل میں رہیں گی ۔ جیل سے ضمانت پر رہائی کیلئے کویتا کوشش کررہی ہیں مگر عدالت سے انہیں راحت نہیں مل رہی ہے ۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی جانب سے کویتا کو ضمانت کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ انہیں کیس کی اصل ملزمہ قرار دے کر ضمانت منظور کرنے پر گواہوں پر اثر انداز ہونے کی دلائل پیش کررہے ہیں ۔ ای ڈی کی جانب سے شراب کیس میں کویتا کی گرفتاری کے بعد ضمانت کیلئے داخل کی گئی درخواست کی سماعت چہارشنبہ تک ملتوی ہوگئی ۔ دہلی کے راوس ایونیو کورٹ میں کویتا کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ کویتا کے وکیل رانا نے بحث میں حصہ لیا جب کہ ای ڈی کی طرف زوہیب حسین نے بحث کی ۔ دونوں دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت کے جج نے کل تک آئندہ سماعت ملتوی کردی ۔۔ 2