سی بی ایس ای امتحانات کا 26 اپریل کو آغاز

   

نئی دہلی : سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے دوسری میعاد والے بورڈ ایگزام 26 اپریل کو شروع ہوں گے۔ بورڈ نے تمام پرچوں کیلئے شیڈول جاری کیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ اس نے وبا کے سبب طویل مدت تک اسکول بند رہنے کے تناظر میں 2 پرچوں کے درمیان قابل لحاظ وقفہ رکھا ہے۔