شاداں ہاسپٹل کے 20بیس سال مکمل

   

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگامیڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ کا کل سے آغاز

حیدرآباد۔28؍ جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں مرحوم کے قائم کردہ شاداں ہاسپٹل نے 20سال مکمل کرلئے ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا 30جنوری سے آغاز ہوگا۔ یہ بات محترمہ شاداں وزارت رسول خاں نے ایک اجلاس میں بتائی۔ محترمہ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ کے سلسلے کا آغاز بیس سال قبل مرحوم ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فائونڈر فادر چیف پروموٹر شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے کیا تھا جس کا مقصد بلالحاظ مذہب و ملت قوم کی خدمت کرنا تھا۔انہی کے شروع کردہ مشن کو جاری رکھنے کی غرض سے سال میں دو مرتبہ یہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر جناب اعزازالرحمن وائس چیرمین شاداں سوسائٹی اور جناب ڈاکٹر محمدسارب رسول خاں منیجنگ ڈائرکٹر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمدسارب رسول خاں نے کہا کہ کیمپ کے اختتام کے بعد بھی مریضوں کے علاوہ تمام افراد خاندان کیلئے ایک خصوصی فیملی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جو ایک سال تک کیلئے کارآمد رہے گا جس کے ذریعہ تمام افراد خاندان اپنا مکمل فری علاج کرواسکیںگے۔ اس کیمپ کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تشخیص بلکہ تمام چھوٹے بڑے سرجریز جن میں پِتہ کی سرجری، گردوں کی پتھری، جوڑوں ی سرجری وغیرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے جملہ امراض جن میں بچہ دانی کا آپریشن، سیزیرین، نارمل ڈیلیوری وغیرہ بھی بالکل ہی فری کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نومولود بچوں کے لئے خصوصی وارڈس قائم کئے گئے تاکہ ان کی اچھی نگہداشت ہوسکے۔ اور یہاں جدید آلات سے لیس (BSL2 Lab) لیاب کی سہولتیں بھی موجود ہیں جن میں تمام قسم کے خون کے معائنے، قارورہ، مختلف امراض کے معائنے بالکل تجربہ کار ڈاکٹرس کی نگرانی میں بالکل مفت کئے جائیںگے۔ جن میں قابل ذکر Ultra Sound Imaging & Radiology، 2D Echo، Momography، CT Scan اور MRI نمایاں طور پر شامل رہیںگے۔ اس کے علاوہ ڈائلاسس کی سہولت بھی بالکل مفت رہے گی اس کے علاوہ Super Speciality کے تحت Urology، Nephrology، Cardiology، Oncology، Gastroentrology، Plasitc Surgery بھی بالکل مفت کئے جائیںگے۔اس موقع پر موجود ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ نے کیمپ کے بارے میں کہا کہ مریضوں و تیمار داروں کی سہولت کے خاطر مختلف علاقوں سے بسوں کا خصوصی انتظام رہے گا۔ اس کے علاوہ مریض و تیمارداروں کے لئے ناشتہ، ظہرانہ، عشائیہ کا بھی مفت انتظام رہے گا۔ آخر میں ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کریں عوام کی سہولت کی خاطر ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کئے تاکہ ان نمبرات سے مزید معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 9676311747, 8686285796, 9000988544, 9849019535, 9985230806, 9885751975, 9966112448, 9866606046, 7032414388