شادنگر میں خاتون کا قتل

   

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) شادنگر کے علاقہ میں ایک شخص نے جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کو زندہ جلادیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ فاروق نگر میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فاروق نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی منگااماں جس کی عمر تقریباً 44 سال بتائی گئی ہے ۔ پیشہ سے زرعی مزدور تھی ۔ گذشتہ 6 ماہ سے اسی علاقہ کے شخص جنگم راملو کی اس خاتون پر بری نظر پڑی اور وہ اس خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا ۔ ذرائع کے مطابق جنگم راملو نے کئی بار اس کی جنسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے منگااماں پر دباؤ ڈالنے لگا اور اس کی جنسی خواہش پورا نہ کرنے پر دھمکیاں بھی دے رہا تھا ۔ لیکن خاتون دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی خواہش پر راضی ہوئی ۔ اس بات پر برہم اس درندہ صفت انسان نے کل کھیت میں کام کے بعد واپس ہورہی منگااماں کا راستہ روکا اور اس کے جسم پر کروسن ڈال کر آگ لگادی ۔ پولیس شادنگر مصروف تحقیقات ہے ۔