لاگوس : الجزائر کے مشرقی صوبے تیزی وزو میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر سکول ٹیچر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ سے 60 فیصد جسم جھلس گیا۔العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر 28 سالہ ریما عنان کے یورپ میں علاج کے لیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کم وقت میں خطیر رقم جمع ہوئی ہے۔ریما عنان فرانسیسی زبان کی ٹیچر ہے۔ اس کے ہمسایے نے اس سے شادی کی بات کی تھی تاہم ریما نے معذرت کرلی تھی۔گزشتہ روز ریما عنان سکول سے گھر واپس جارہی تھی۔ ہمسائے کے نوجوان نے اسے بس پر سوار ہوتے ہوئے دیکھا تو اس پر حملہ کیا اور پٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ ریما کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آگ لگنے سے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ اس کا علاج الجزائر میں نہیں ہوسکتا۔ فضائی ایمبولینس سے سپین لے جایا گیا ہے۔