شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹسٹ بھی شامل کرنے کی تجویز

   

ریاض : سعودی مجلس شوریٰ کے ارکان نے شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کو بھی شامل کرنیکی تجویز دی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے ارکان شہزادی ڈاکٹر الجوہرہ بنت فہد آل سعود، ڈاکٹر ایمان الجبرین، ڈاکٹر عبد الرحمان الراجحی، ڈاکٹرمحمد الجربا، محمد المزید اور ڈاکٹر ہادی الیامی نے یہ تجویز پیش کی۔ تجویز میں کہا گیا کہ نشہ آور اشیاء کے استعمال سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے اور خاندانوں کا شیرازہ بکھر رہا ہے، مجلس شوریٰ کی ذمہ داری ہیکہ معاشرے کو نشے جیسی آفت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ارکان شوریٰ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل طبی معائنے میں نشہ آور اشیاء کے استعمال سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے۔