شادی سے ناخوش خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/21 مئی، ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں شادی سے ناخوش ایک خاتون نے خودکشی کرلی جس کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ لکشمی جو ملک پیٹ علاقہ کے ساکن پون کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا جس کی شادی گزشتہ ماہ اپریل میں ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکشمی شادی سے ناخوش تھی اور شادی اسے پسند نہیں تھی۔ لکشمی کے والدین نے اس کی مرضی کے خلاف زبردستی اس کی شادی کردی تھی جو شادی کے بعد سے ہی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ چادر گھاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔