شادی میں رکاوٹ سے دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز)شادی میں رکاوٹ اور والدین کی پریشانی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ نریڈ میڈ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ شراونی نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراونی نریڈ میڈ علاقہ کے ساکن یادیا کی بیٹی تھی اس لڑکی کی شادی کے لئے والدین بہت زیادہ فکر مند تھے اور رشتے تلاش کئے جارہے تھے خاندان والوں کو مالی پریشانی کا بھی سامنا تھا اور والدین کو لاحق مالی پریشانی اور شادی میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوکر شراونی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نریڈ میڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔