شادی میں محبوبہ کی رکاوٹ پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /22جولائی، ( سیاست نیوز) شادی میں محبوبہ کی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ فلم نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوا پرساد جو سیکوریٹی گارڈ تھا نے دو لڑکیوں کے درمیان شادی کی رسہ کشی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ شیوا پرساد ایک ہاسپٹل میں سیکوریٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔ تین سال سے پرساد کویتا کے ساتھ لیو بغیر شادی کے ازدواجی تعلقات میں تھا ۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے شیوا پرساد کا ایک اور نرس پر دل آگیا۔ کویتا بھی پیشہ سے نرس ہے۔ سریشا سے محبت کے بعد شیوا نے کویتا سے دوری اختیار کرلی تاہم کویتا کی ناراضگی کے بعد وہ دونوں سے تعلقات میں تھا لیکن سریشا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سریشا سے شادی میں کویتا رکاوٹ بن رہی تھی اور سریشا بھی شیوا پرساد سے شادی کیلئے ضد کررہی تھی اور دونوں کے درمیان رسہ کشی سے پرساد دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خود کشی کرلی۔ فلم نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع