شادی کا وعدہ اور عین شادی سے قبل انکار پردلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 14 جون ۔ ( سیاست نیوز) شادی کا وعدہ اور عین شادی سے قبل انکار پر دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیاجہاں 24 سالہ عاصمہ نے خودکشی کرلی ۔ لڑکی سلیم نامی نوجوان سے محبت کرتی تھی اور سلیم نے عاصمہ سے شادی کا وعدہ کیا تھا ۔ سلیم پہلے سے شادی شدہ ہے جس نے اس بات کو راز میں رکھا کہ اس کی بیوی بچے اس کے آبائی مقام پر رہتے ہیں ۔ سلیم نے عاصمہ سے شادی کا وعدہ کیا اور عین شادی سے قبل انکار کردیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع