شام:فوج اور داعش کی لڑائی، 100 ہلاکتیں

   

دمشق : شام میں مختلف دیہی علاقوں میں عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ داعش تنظیم گھات لگا کر اور دھماکوں اور اچانک حملوں کے ذریعے بشار حکومت کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کا خون بہانے کے درپے ہے۔ تنظیم حلب، حماہ اور الرقہ کے تکون میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے جب کہ الرقہ ، حمص اور دیر الزور کے دیہی علاقوں میں نسبتا کم صورت میں سرگرم ہے۔دوسری جانب بشار کی فوج داعش تنظیم کی سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس دوران بشار کی فوج کو اپنے اور روسی جنگی طیاروں کی فضائی سپورٹ حاصل ہے۔ اس دوران بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 64 عناصر ہلاک ہوئے جب کہ داعش تنظیم کے 39 ارکان مارے گئے۔ فریقین کے زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔