شاملی میں ماں بیٹی کا قتل

   

شاملی، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ضلع شاملی کے جھجھانہ علاقے میں بے خوف بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کا قتل کردیا۔یہ اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ جھجھانہ علاقے کے بڑولي گاؤں میں رات تقریباً ڈھائی بجے دو بدمعاشوں نے ایک گھر میں گھس کر کملا(50) اور اس کی بیٹی 24 سالہ سونو کی جوتے کے فیتے سے گلا گھونٹ مار ڈالا۔ قتل کے بعد بدمعاش گھر کاسامان اور ان کی لاش بوریوں میں بند کرکے انہیں ٹھکانے لگانے جا رہے تھے ۔ اسی دوران پڑوس کی ایک خاتون نے بدمعاشوں کو دیکھ لیا اور چور سمجھ کر شور مچا دیا، جس سے گاؤں کے لوگ جاگ گئے اور بدمعاش بورا چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ دیہاتیوں نے دیکھا تو تھیلے میں کملا اور اس کی بیٹی کی لاش ملی۔