شام میں اتحاد افراد کی دولت اسلامیہ سے جنگ

,

   

بیروت /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی تائید یافتہ اتحاد افواج کی یمنی باغیوں کے ساتھ خوفناک جنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ شامی جمہوری فوج امریکہ کی تائید سے شامی جہادیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں تاکہ ان کے زیر قبضہ علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کیا جاسکے ۔ اتحادی افواج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے نتیجہ میں مقامی شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب باغیوں اور اتحادی افواد کے درمیان خوفناک جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔ آج صبح اتحادی افواج کے طیاروں نے جہادیوں پر بمباری کی ۔ جس کی وجہ سے زمینی سرنگیں دھماکہ سے پھٹ پڑیں ۔ اتحادی افواج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے کئے اور مشرقی صوبے ( دیرالرور ) پر جارحانہ حملے کئے ۔ یہ علاقہ دریائے فراط کے مشرقی کنارے سے چار مربع میل کی پٹی پر واقع ہے ۔ اس علاقہ میں کم از کم 3200 افراد کی آبادی ہے ۔