صوفیہ : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔ دیکھا جائے تو اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں خطرناک حد تک کشیدگی کی صورتحال ہے ، ایک طرف اسرائیل فلسطین تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔ اسی دوران شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ طویل اقتدار کا تختہ الٹنے والی شامی اپوزیشن ملیشیا ہیئتہ التحریر الشام دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے ۔
چین: برف خانے میں آتشزدگی سے 9 مزدور ہلاک ہوگئے
بیجنگ : چین کے شمالی صوبے شنڈونگ میں برف خانے کی تعمیر کے دوران آگ بھڑک آٹھی، جس کے باعث 9 مزدور ہلاک ہوگئے۔ شنڈونگ میںلانرن نامی مقامی کمپنی کے لیے برف خانے کی تعمیر کے دوران آئسولیشن سامان میں خوفناک آگ بھڑک آٹھی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔