شام میں مستقل جنگ بندی سے ترکی کا اتفاق : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ ترکی نے شمال مشرقی شام میں مستقل جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ ترکی نے کردش جنگجوؤں کے خلاف اسی ماہ کے اوائل سے اس علاقہ میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ خونریزی کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جانا چاہئے۔

ان کے خلاف مواخذہ کی تحقیقات لنچنگ کے مترادف : ٹرمپ
٭ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے کہاکہ ان کے خلاف مواخذہ کی تحقیقات لنچنگ کے مترادف ہے۔ ریپبلکنس کو یہ یاد رکھنا ضروری ہیکہ یہاں پر جو کچھ وہ دیکھ رہے ہیں وہ دراصل لنچنگ ہے لیکن ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔ یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹرمپ کے فون کال سے متعلق کیس کی تحقیقات ہورہی ہے۔