تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ شام کے مستقبل کے لیے تباہ کن قسم کی مداخلت کی جارہی ہے ۔ اس مداخلت کے بجائے فیصلوں کو صرف شامی عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے ۔وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی کے یہ خیالات جمعہ کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سے شائع ہونے والے اخبار پیپلز ڈیلی میں تحریر کردہ مضمون میں سامنے آئے ہیں۔ان کے خیالات کو چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے ۔ واضح رہے جب سے عباس عراقچی نے ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی ہے یہ ان کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔خیال رہے ایران اور چین دونوں شام کے اقتدار سے محروم ہونے والے صدر بشار الاد کے حامی ہیں۔ بشارالاسد کا تختہ اپوزیشن کے جنگجووں نے 8 دسمبر کو الٹ دیا اور بشار فرار ہو کر روس فرار ہو گئے ۔ایران کا خیال ہے کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ کسی بھی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے اور یہ صرف شام کے عوام کو حق ملنا چاہیے کہ وہ شام کے مستقبل کے فیصلے کریں۔ ایران کے وزیر خارجہ کے تحریر کردہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایران شام کی سلامتی و خود مختاری اور یکجہتی و قومی وجود کا حامی ہے ۔