شان مسعود نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں ریکارڈ قائم کیا

   

لندن: پاکستان کے بیاٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 239 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ مسعود نے 239 رنز کی اننگز سسکس کے خلاف ڈربی کے مقام پر کھیلی۔ مسعودکاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں۔ شان مسعود کے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ سب سے بڑی اننگز ہے۔ اس کے ساتھ ہی شان مسعود کی 239 رنز کی اننگز کاؤنٹی چمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز بن گئی۔