اے اے پی رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ایس ڈی ایم سی کی انہدامی مہم کے حلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا
نئی دہلی۔سی اے اے احتجاج کے لئے مشہور شاہین باغ کے ذریعہ ایم سی ڈی انتخابات کا ایجنڈہ تیار کرتے ہوئے بی جے پی نظر ائی جبکہ کانگریس اور اے اے پی بے خبر دیکھائی دے رہے تھے۔
پیر کے دن صبح میں ایم سی ڈی کی ٹیم ”غیر قانونی“ ڈھانچوں“ کو ہٹانے کے لئے جیسے ہی پہنچے‘ مقامی اے اے پی رکن اسمبلی امانت اللہ خان اورکانگریس نے مجالس مقامی کو ذمہ دار ٹہرایا اوربڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا۔
کئی کانگریسی قائدین کو تحویل میں لے لیاگیاجس کی وجہہ کانگریس کے ریاستی صدر انل کمار کالکاجی پولیس اسٹیشن پہنچے۔
کانگریس لیڈر پرویز عالم خان‘ وائس چیرمن دہلی کانگریس‘ میڈیا ڈپارٹمنٹ جس کو پولیس نے تحویل میں لیاتھا نے کہاکہ مقامی رکن اسمبلی کانگریس کے احتجاج شروع کرنے کے بعدتاخیر سے پہنچے‘انہیں انتظامیہ سے بات کرنے چاہئے تھا مگر ”مذکورہ اے اے پی او ربی جے پی کے درمیان میں میاچ فکسنگ چل رہی ہے“۔
مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”کیوں ادیش گپتا(دہلی بی جے پی چیف) حکم دے رہے ہیں‘ اس کا مطلب میئر نااہل ہے“
درایں اثناء اے اے پی رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سی کی انہدامی مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ انہوں نے ساری علاقے کا معائنہ کیااور ہر عہدیدار بشمول ٹریفک پولیس سے بھی بات کی تھی۔