شاہین نگر میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شاہین نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم نے مشتبہ انداز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر بالا پور مسٹر بی سرینو نے یہ بات بتائی۔ 13 سالہ محمد شاداب جو بسم اللہ کالونی شاہین نگر علاقہ کے ساکن محمد معراج کا بیٹا تھا جو آٹھویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ کل اسکول سے واپسی کے بعد یہ لڑکا اس کے مکان میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اس کے بڑے بھائی نے اس کی حالت دیکھ کر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت پایا گیا۔ سب انسپکٹر بی سرینو نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس لڑکے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو تعلیم میں کمزور تھا جس کے سبب اس کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس بالا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع