شاہ اردن کا جو بائیڈن سے فون پر رابطہ

   

عمان: اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے مابین استراتجک شراکت داری کو بڑھانے کے سلسلے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس سے یہ معلومات دی گئی۔شاہ عبداللہ دوم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ، ‘‘عزت مآب شاہ عبداللہ دوم اور مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق موضوعات پر بات فون پر بات چیت کی۔