شاہ رخ خان کریں گے سبھاش کپور کی جالی ایل ایل بی 3

   

شاہ رخ خان ڈائرکٹر سبھاش کپور کی اپ کمنگ کورٹ ڈرامہ جالی ایل ایل بی 3 میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کی مانیں تو انہوں نے سبھاش کے اس پراجکٹ میں دلچسپی دکھائی ہے۔ دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو سبھاش نے پچھلے دیڑھ سال سے بریک کے دوران جالی فرنچائزی کی اسکرپٹ پر کام کیا ہے۔ ٹریڈ پنڈتوں کی مانیں تو سبھاش کے ڈائرکشن میں بن رہی عامر خان اسٹار مغل شروع ہونے میں ابھی سال بھر سے زیادہ کا وقت ہے۔ عامر اس وقت لال سنگھ چڈھا میں مصروف ہیں۔ اس وقفہ کا استعمال سبھاش جالی ایل ایل بی 3 کے شوٹ میں کرنا چاہتے ہیں۔ وہ دوسرے حصہ کے ایکٹر اکشے کمار کے ساتھ ہی آگے بڑھانا چاہتے تھے لیکن اکشے پہلے بچن پانڈے اور پرتھوی راج پوری کریں گے۔ اس لئے جالی کے میکرز اپنی ہٹ فرنچائزی کو اور بڑا کرنے کے ارادے سے شاہ رخ کے پاس پہنچے۔ شاہ رخ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں 3 سے 4 پراجکٹس میں مصروف ہیں اس کے ساتھ ہی وہ ایسے کردار کی تلاش میں بھی ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ جالی فرنچائزی سنجیدگی سے موضوعات کو چھوتی رہی ہے۔ ابھی تک اپنے کیریئر میں شاہ رخ نے کبھی وکیل کا کردار نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خود کو رینویٹ کرنے کے ارادے سے اس پراجکٹ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ شاہ رخ خان کے قریبی لوگوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ وہ ایک بار میں ایک ہی فلم کرنے کا اپنا اصول بھی توڑ سکتے ہیں۔ شاہ رخ ایک ساتھ دو فلمیں کرنے کا من بنا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کی راہ دیکھنے والوں میں سبھاش کپور کے علاوہ انوراگ کشپ، تگمانشو دھولیہ سے لے کر اور بھی کئی ڈائرکٹرز شامل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کسے موقع دیتے ہیں۔