شاہ رخ خان کو سپریم کورٹ سے راحت ملی

   


نئی دہلی۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے کیونکہ عدالت نے پیر کو گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف 2017 میں ان کی فلم ‘‘رئیس’’ کی تشہیر کے دوران مبینہ طور پر وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچانے کے الزام میں دائر ایک فوجداری مقدمہ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔جسٹس اجے رستوگی اور سی ٹی روی کمار نے گجرات ہائی کورٹ کے اپریل 2022 کے فیصلے کے خلاف اصل شکایت کنندہ کی طرف سے دائر اپیل کو مسترد کر دیا۔