شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے حکومت کا انکار 

,

   

ممبئی : دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے سابق طالب علم او ربالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا چاہتا تھااس کیلئے جامعہ کی انتظامیہ کمیٹی نے وزارت ترقی انسانی وسائل ،حکومت ہند سے اجازت طلب کی لیکن وزارت نے اس کو نامنظور کردیا ۔

ایشیا ایکسپریس میں شائع شدہ خبر کے مطابق وزارت انسانی وسائل نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بھیجے گئے جواب میں کہا کہ یہ صحیح نہیں ہوگا کیونکہ شاہ رخ خان کو پہلے ہی حیدرآباد کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جا چکا ہے ۔