شاہ سلمان مرکز کی جانب سےغزہ کیلئے امدادی مہم

   

ریاض: شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے شہریوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فلسطینی ہلال الاحمر کے تعاون سے غزہ کے متاثرہ شہریوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔ شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت وامداد کی جانب سے غزہ کے جنگ متاثرین کیلئے امدادی مہم جاری ہے اس حوالے سے مسلسل امدادی اشیا ارسال کی جارہی ہیں۔واضح رہے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے ضرورت مند افراد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی اشیا ارسال کی جاتی ہیں۔