شاہ عبدالعزیز، اور شاہ سعود کی 90 سال پرانی حج کے موقع پرلی گئی یادگار تصویر

   

ریاض : سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعودی کی آج سے 90 برس حج کے موقعے پران کے صاحب زادے شاہ سعود کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر میں دونوں باپ بیٹے کو حالت احرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ میں منگل پانچ جولائی کوچھپی۔یہ یادگار فوٹو1353ھ بہ مطابق 1935ء کو حج کے دوران لی گئی تھی۔ تصویر میں شاہ عبدالعزیز اور ان کے دائیں جانب شاہ سعود کو بھی احرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویرمیں کچھ اور حجاج بھی دیکھے جاسکتے ہیں جنہوں نے شاہ عبدالعزیز اور شاہ سعود کو گھیر رکھا ہے۔