واشنگٹن ؍ عمان : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے “فلسطینیوں کو غزہ سے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے” کی تجویز کے دو دن بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کی ہے۔فون کال کے دوران دونوں فریقوں نے خطے میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت اور وہاں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس کال میں اردن اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور مختلف امور پر مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات کی گئی۔