شاہ چارلس، شہزادہ ولیم کے مستقبل سے متعلق گفتگو سن کر جذباتی ہوگئے

   

لندن :شاہ چارلس سوم اپنے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کی مستقبل سے متعلق گفتگو سن کر جذباتی ہوگئے۔برطانوی شاہی خاندان پر 2019ء میں ایک دستاویزی فلم ’پرنس چارلس: ان سائیڈ دی ڈچی آف کارن وال‘ بنائی گئی تھی جس کا ایک ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے۔اس وائرل ویڈیو کلپ میں شاہ چارلس کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کو اپنے شاہی مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شہزادہ ولیم کو اس وائرل ویڈیو کلپ میں مروین کیلنگ نامی کسان سے اپنی نجی جائیداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے مروین کیلنگ کو یہ بتایا کہ میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے کہ جب میں ڈچی آف کارن وال اسٹیٹ کا وارث بنوں گا تو اپنی ذمہ داریاں کیسے سنبھالوں گا۔