شبانہ اعظمی 71برس کی ہو گئیں

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی آج 71 برس کی ہو گئیں۔ شبانہ 18 اعظمی ستمبر 1950 کو پیدا ہوئیں۔ ان کے کے والد کیفی اعظمی ایک مشہور شاعر اور نغمہ نگار تھے جبکہ والدہ شوکت اعظمی تھیٹر کی معروف اداکارہ تھیں۔ شبانہ نے سینٹ زیویئر کالج دہلی سے گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔ وہ پونے میں اداکاری کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ بننے کے لیے 1973 میں ممبئی آئی تھیں۔ یہاں ان کی ملاقات پروڈیوسر؍ ہدایت کار خواجہ احمد عباس سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم فاصلے میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ اس فلم کی تکمیل سے قبل ان کی فلم انکُور ریلیز ہوگئی۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی نے ایک دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کیا جو شہر سے تعلق رکھنے والی کالج اسٹوڈنٹ سے پیار کرتی ہے ۔ اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ دیا گیا۔ سال 1975 میں شبانہ اعظمی کو ان کے ساتھ شیام بینیگل کی فلم نشانت میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ 1977 شبانہ اعظمی کے سنے کیریئر میں ایک اہم پڑاؤ ثابت ہوا۔ امسال انہیں عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلم شطرنج کے کھلاڑی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں فلم سوامی میں اعلیٰ اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔آج کل شبانہ اعظمی فلموں میں زیادہ مصروف نہیں ہیں اور اکثر اپنے شوہر نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ فلمی پارٹیوں میں نظر آتی ہیں۔