تل ابیب : اسرائیلی ماہرین کو شتر مرغ کے ساڑھے سات ہزار برس پرانے کئی انڈے ملے ہیں۔ اسرائیل میں آثار قدیمہ کے ملکی محکمے کے مطابق ہزاروں برس پرانے ان انڈوں کی تعداد آٹھ ہے اور وہ صحرائے نجف کے علاقے سے ملے۔تل ابیب سے جمعرات 12 جنوری کو اسرائیل کی آثار قدیمہ کی اتھارٹی کے حوالے سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ یہ انڈے ثابت نہیں بلکہ شتر مرغ کے انڈوں کے چھلکے ہیں، جو ماہرین کو ایک قدیمی آتش دان کے قریب سے ملے۔شتر مرغ کے انڈوں کے ان چھلکوں کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ وہ چار ہزار سال سے لے کر ساڑھے سات ہزار سال پرانے ہیں اور اس لیے بہت اچھی حالت میں ہیں کہ وہ بظاہر ہزاروں سال ریتلے ٹیلوں کے نیچے دبے ہوئے پڑے رہے۔