شدید ہوا سمندری طوفان گلاب، آندھرا پردیش میں طوفان کی زد میں دو ماہی گیروں کی ہوئی موت،ایک لاپتہ

,

   

آندھرا پردیش کے ضلع سری کاکولم سے تعلق رکھنے والے دو ماہی گیروں کی اتوار کی شام خلیج بنگال میں اٹھے طوفان گلاب کی زد میں آنے سے موت ہوگئی جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے ۔ وہیں تین دیگر ماہی گیر بحفاظت ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے ریاست کے ماہی گیری کے وزیر ایس اپپالا راجو کو اکوپلی گاؤں سے فون کیا اور خود کے محفوظ ہونے کی جانکاری دی ۔  وہیں  محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان نے ساحل پر دستک دینی شروع کردی ہے اور یہ اگلے کچھ گھنٹوں میں کلنگپٹنم سے 25 کلو میٹر شمار میں ساحل سے گزرے گا ۔