شرابی شوہر کے ہاتھو ں بیوی ہلاک

   

حیدرآباد : مئے نوشی کیلئے شوہر کو رقم نہ دینا ایک بیوی کیلئے موت کا سبب بن گیا ، جو راتوں رات شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ 20سالہ مہا لکشمی کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے متعدد وار پائے گئے ۔ ہاتھ ، گلا ، سینہ اور پیروں کو مبینہ طور پر کاٹ دیا گیا ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں پیش آیا ، جہاں مہالکشمی ہلاک ہوگئی ۔ مہالکشمی اور اس کا شوہر گوتم بے گھر ہیں جو گاندھی ہاسپٹل کے فٹ پاتھ پر رہتے تھے ۔گوتم شراب کے نشہ کا عادی ہے ۔ یہ لوگ زندگی کے گذر بسر کیلئے کچرہ جمع کرتے تھے اس سے حاصل رقم سے گذرا کرتے تھے ۔ کل اس خاتون کے شوہر گوتم نے بیوی سے شراب پینے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا اور مہالکشمی نے انکار کردیا جس پر برہم شخص گوتم نے بیوی کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔