شرابی ٹیچر معطل

   

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں شراب کے نشہ میں اسکول کے بچوں کو پڑھانے کے معاملہ میں ایک ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے ایجوکیشن افسر اکھیلیش پاٹھک نے سرکاری پرائمری اسکول، گوپال پورا۔ بنڈا میں مقرر ٹیچر دیوندر پانڈے کو شراب کے نشہ میں اسکول میں پڑھانے کی شکایت پر کل فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ ٹیچر دیوندر پانڈے کو نشے کی حالت میں 12ستمبر کو گاؤں والوں نے پکڑا تھا اور 100 نمبر ڈائل کرکے پولیس کے حوالے کر دی۔