شراب کا انتظام نہ کرنے پر ظالم باپ کی معصوم بیٹے پر بربریت

   

منچریال:شراب کیلئے روپئے نہ دینے پر ایک ظالم شخص نے اپنے معصوم بیٹے پر گرم گرم تیل ڈال دیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دیواپور گاؤں کے رہنے والے ابو نامی (13) سالہ لڑکے کے والدین شراب کے عادی ہیں اور گھر میں ہی رہتے ہیں۔ لڑکا خاندان کی کفالت کے لیے چار سال سے گاؤں میں بھیک مانگ رہا ہے اور خاندان کی کفالت کررہا ہے۔ دو دن پہلے وہ پیسے لے کر نہیں آیا جس پر اس کا باپ اسماعیل برہم ہوگیا اور بیٹے کی جانب سے شراب کیلئے رقم کا انتظام نہ کرنے پر اسے گھر میں بند کر دیا اور کل اس نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں پر گرم تیل ڈال دیا لڑکا درد سے تڑپ اٹھا۔ مقامی افراد نی لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا۔