شراب کیلئے پیسہ نہ دینے پر برہم شوہر برقی کھمبے پر چڑھ گیا، شراب کا لاچ

,

   

حیدرآباد: بیوی کی جانب سے شراب کیلئے پیسہ دینے سے انکار کردینے پر برہمی شوہر نے برقی کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ یہ واقعہ گوپال پورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بیگم پیٹ کا رہنے والا 35 سالہ محمد اعجاز کیبل آپریٹر کا کام کرتا تھا۔ وہ پچھلے ایک ماہ سے بیروزگار تھا۔ اسے شراب پینے کا عادی تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=XAw0YVebaxw

پیسہ نہ ہونے پروہ اپنی بیوی سے پیسہ مانگ کر شراب پیا کرتا تھا،لیکن بیوی نے بھی اسے پیسہ دینے سے انکار کردیا جس پر برہم ہوکر اس نے برقی کھمبے پر چڑھ گیا اور خودکشی کرلینے کی دھمکی دی۔ پولیس اور عوام کے سمجھانے کے باوجودبھی وہ نیچے نہیں اترا۔ بعد ازاں اسے شراب کا لالچ دیا گیا جس پر وہ راضی ہوگیا اور اسے بچالیا گیا۔ تقریبا دیڑھ گھنٹہ کے اس ڈرامہ کے بعد اسے بچالیاگیا۔ تاہم کوئی کیس درج نہیں کیاگیا۔