شراب کی اسگلنگ کی کوشش 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ شراب کے 101 بوتلوں کوجسم سے باندھ کر خفیہ طریقہ سے ان کی اسمگلنگ کی کوشش کررہے تھے۔ تلنگانہ۔ آندھرا سرحد پر پولیس کی جانب سے تلاشی لی جارہی تھی جہاں پولیس نے ان کی مشتبہ حرکتیں دیکھ کر ان کی تلاشی لی اور دیکھا کہ بغیر ڈیوٹی ادا کئے101بوتلوں کو پلاسٹر کے ذریعہ باندھ کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ہربوتل میں 180 ملی لیٹر شراب تھی۔