شردھا قتل کی وجہ سے دوری اختیار کی : شیزان خان

   


ممبئی ۔ اداکارہ تیونشا شرما نے 24 دسمبر کو سیٹ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس مقدمہ میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ شیزان محمد خان کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے پولیس کی تفتیش کے دوران کئی انکشافات کیے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق شیزان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا ہے کہ شردھا اور آفتاب مقدمہ کے بعد وہ خوفزدہ تھی۔ اسی لیے انہوں نے وقت پر عمر اور مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ سے رشتہ توڑ دیا۔ افسر نے کہا کہ شیزان کے بیان کی تصدیق کی جائے گی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ تیونشا اور اس کے درمیان ایس ایم ایس، واٹس ایپ چیٹ اورکال ریکارڈنگ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس نے تیونشا اور شیزان دونوں کے موبائل کو جانچ کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا ہے۔ تیونشا کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ 6 ماہ قبلشیزان کے ساتھ تعلقات پر بہت خوش تھی۔ یہ بات اس نے ماں سے بھی کہی تھی لیکن 15 دن پہلے شیزان کے اس سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد وہ شدید تناؤکا شکار تھی۔ تیونشا کی ماں کے بیان کے مطابق شیزان انکی بیٹی کی موت کا ذمہ دار ہے۔ جب تیونشا اسپتال سے باہر آئی تو ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو اس کا خاص خیال رکھنے اور تناؤ سے دور رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ میک اپ روم میں ہی کھانا کھاتے ہوئے ایسا کچھ ہوا جس کی وجہ سے تیونشا کی موت ہوگئی۔ خودکشی جیسا قدم اٹھا لیا۔ یہ جاننے کے لیے وہ مسلسل سیریل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہیں۔