شردھا کپور نے انسٹاگرام پر دیپکاپڈکون کو شکست دیدی

   

ممبئی: فلم اداکارہ شردھاکپور کے انسٹاگرام پر 56.5 ملین فلاوورس ہیں۔ وہ فوٹو اور ویڈیو شیئر کرنے والے ایک پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی تیسری ہندوستانی شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے دیپکاپڈکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انسٹاگرام پر دیپکا کے 52.3 ملین فالوورس ہیں۔ شردھاکپور سے پہلے پرینکاچوپڑہ ہیں جن کے 58.2 ملین فالوورس ہیں۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ہندوستانی شخصیت کرکٹر ویراٹ کوہلی ہیں جن کے ساری دنیا میں 82.3 ملین فالوورس ہیں۔