شرد پوار کی سالگرہ، مودی نے مبارکبا د پیش کی او رطویل عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

,

   

نئی دہلی: این سی پی سربراہ شرد پوار کی آج 79ویں یوم پیدائش ہے۔ ان کی پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”شری شرد پوار جی کو ان کا جنم دن مبارک، میں ان کی صحت کے ساتھ طویل عمر کی دعاء کرتا ہوں۔“ شرد پوار 12دسمبر 1940ء کو مارامتی مہاراشٹرا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریر میں کئی اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ نرسمہا راؤ کی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

وہ بی سی سی آئی کے چیر مین بھی رہ چکے ہیں۔ مہاراشٹرا میں شرد پوار کی پارٹی این سی پی، کانگریس اور شیو سینا کے ساتھ اتحاد ہوکر حکومت بنائی ہے۔